ابنا: صہیوني وزير اعظم کا يہ دھمکي آميز بيان ايسے وقت ميں سامنے آيا جب انساني حقوق کے کارکن اورغزہ کے محصور فلسطينيوں کے حامي ادويات اورغذائي اشياء پر مشتمل امدادي سامان فلسطينيوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہيں- اس وقت بھي انساني حقوق کے کارکنوں کے بحري جہاز يونان کے ساحلوں پر لنگر انداز ہيں اور ان کو غزہ جانے کي اجازت نہيں دي جارہي ہے -
کچھ عرصہ قبل بھي اسرائيلي کمانڈوز نے غزہ کے لئے انسان دوستي پر مبني امداد لے جانے والے کاروان آزادي پر حملہ کر کے اس کاروان ميں شامل دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار ديا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169